اقتدار میں آئے تو تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، شہباز شریف

جمعہ 29 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن بھرپور طور پر الیکشن میں حصہ لے گی، پارٹی کا منشور جلد سامنے آئے گا، کہ اللہ نے اگر مسلم لیگ ن کو موقع دیا تو تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے، 4 سالہ دور تاریک ترین دور تھا، معاشرے میں زہر گھولا گیا جس کا خاتمہ ضروری ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ کراچی پاکستان کا گیٹ وے کہلاتا ہے، پاکستان کے دوسرے علاقوں سے لوگ دہائیوں سے کراچی میں رہ رہے ہیں، کراچی کے صنعتکار، سرمایہ کار اور تاجر اپنی حلال کی کمائی سے کھربوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی نواز شریف وزیراعظم بنے، انہوں نے کراچی پر خصوصی توجہ دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے سے قبل کراچی میں امن تباہ ہوچکا تھا، بوریوں میں ہرروز لاشیں ملتی تھی، بھتہ خوری ہوتی تھی، پرچی سسٹم چلتا تھا، کراچی کے عظیم صنعتکار کراچی کو خدا حافظ کہہ رہے تھے۔ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ جب نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے تو انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اور صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون سے کراچی میں امن بحال کیا۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کے سنہری کارنامے سے کراچی میں بھتہ خوری بند ہوگئی، پرچی سسٹم بند ہوا اور ملک کے عظیم صنعتکاروں نے کراچی واپس آکر کام شروع کیا، روزگار اور کاروبار کا پہیہ بڑی تیزی سے گھومنا شروع ہوگیا، یہ نواز شریف کا شہر قائد کے لیے شاندار کارنامہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بطور وزیراعظم کراچی میں پانی کے لیے اربوں روپے وفاقی وسائل سے دیے، کراچی میں گرین لائن کے لیے 100 فیصد رقم وفاق نے دی، اندرون سندھ میں بھی نواز شریف نے بے شمار پراجیکٹ دیے، 2017 میں ان سے اقتدار نہ چھینا جاتا تو حیدرآباد، کراچی موٹروے کب کی مکمل ہوچکی ہوتی۔

شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کی آمد آمد ہے، قوم کے نوجوان الیکشن میں حصہ لیں گے، مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں بھرپور الیکشن مہم میں حصہ لے گی، کراچی، اندرون سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں مسلم لیگ ن بھرپور مہم چلائے گی، ن لیگ جلد منشور پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے ملک کی نوجوان نسل کو ہنر دینا ہے، ووکیشنل ٹریننگ دینی ہے، انفارمیشن ٹٰیکنالوجی کے زیور سے آراستہ کرنا ہے، پوری دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نوجوان نسل کو پروموٹ کیا جارہا ہے، مسلم لیگ ن کا نمبرون ایجنڈا ہے کہ ہم نے اپنی نوجوان نسل کو اقتدار میں لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی تو ملک میں جدید یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی، جو یونیورسٹیاں موجود ہیں ان میں جدید سہولیات مہیا کی جائیں گی تاکہ لاکھوں بچے اور بچیاں جدید علوم سے بہرہ ور ہوں اور ملک کے اندر اور ملک سے باہر اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج بھی کراچی شہر میں پانی کا شدید مسئلہ ہے، آج تک ٹینکر مافیا کا راج ہے، اقتدار میں آ کر اس مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا۔

’ ہم پبلک ٹرانسپورٹ اور انفرا سٹرکچر کو تیزی سے آگے لے کر جائیں گے، پاکستان اس ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کی کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہوتی ہے، کراچی شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بہت برا ہے، ہم کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنائیں گے‘۔

انہوں نے کہا ’ ہم صحت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بھی دن رات کام کریں گے، ہم نوازشریف کی قیادت میں شبانہ روز محنت کریں گے‘۔

شہباز شریف نے مزید کہا’ اللہ نے اگر مسلم لیگ ن کو موقع دیا تو تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے، 4 سالہ دور تاریک ترین دور تھا، معاشرے میں زہر گھولا گیا جس کا خاتمہ ضروری ہے، ماضی میں دست و گریبان ہوتے رہے، ایک سفر کو شروع کرنے ک لیے پہلا قدم اٹھانا پڑتا ہے، ہم پہلا قدم اٹھائیں گے اور مل کر قوم کو جوڑیں گے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟