فیکٹ چیک: پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے والا نوٹیفیکشن جعلی نکلا

جمعہ 29 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پرمحکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کی جانب سے غیر رسمی سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن گردش کر رہا ہے۔  جس کے مطابق پنجاب کے اسکولوں  میں چھٹیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ چھٹیاں یکم جنوری سے  10جنوری تک جاری رہیں گی۔

تاہم محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن نے اس حوالے سے تصدیق یا تردید جاری نہیں کی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم سرما کی شدت میں اضافے کے پیش نظر چھٹیوں میں اضافے پر غور کیا جارہا ہے، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ایک ہفتے تک اضافے پر غور شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب بچوں کے والدین نے بھی بچوں کی چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے ابھی تک باقاعدہ ںوٹیفیکشن جاری نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp