بنگلہ دیش میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 34 سال کی بلند ترین سطح پر

جمعہ 29 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں رواں سال کے دوران ایڈز کے مریضوں کی تعداد 34 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی نے بنگلہ دیش کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل آفس کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال ملک بھر میں 1276 مریضوں میں ایڈز کی تشخیص ہوئی اور یہ 1989 سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

رواں سال ایڈز کی وجہ سے 266 افراد ہلاک بھی ہوئے جبکہ سنہ 2022 میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 947 اور اموات کی تعداد 232 ریکارڈ کی گئی تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1989 سے اب تک 10 ہزار 984 مریضوں میں ایڈز کی تشخیص ہوئی اور 2 ہزار 86 افراد اس بیماری کی وجہ سے وفات پاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش حکومت ایڈز کے مریضوں کا مفت علاج کرتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد تقریباً 3 کروڑ 90 لاکھ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp