بھارتی فوج کے زیرِحراست 4 کشمیریوں کی ہلاکت، پونچھ کمیونٹی کی برہنہ احتجاجی پریس کانفرنس

ہفتہ 30 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات مودی سرکار کے وردی پوش غنڈوں نے بھارت کا اصلی سفاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ صوبہ جموں کے بفلیاز سرنکوٹ پونچھ میں 4 معصوم شہریوں کے وحشیانہ حراستی قتل کے خلاف پونچھ کمیونٹی نے برہنہ ہو کر احتجاجی پریس کانفرنس کی۔

مسلمان سماجی کارکن کی سربراہی میں دیگر ہندو، سکھ اور عیسائی سماجی کارکنان نے دورانِ کانفرنس بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی فوج کے قاتل فوجیوں کی نشاندہی کرے ہوئے معصوم شہریوں کے قاتلوں مصطفیٰ، محمد رفیق، ارشاد اور جگی کے خلاف جموں و کشمیر انتظامیہ سے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

پونچھ کمیونٹی اراکان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے معصوم کشمیری نوجوانوں پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کی ویڈیو وائرل ہوئی، مودی سرکار جب معاملہ دبا نہ سکی تو نامعلوم افراد کے نام پر ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایف آئی آر میں نشاندہی کیے جانے والے افراد غلام مصطفیٰ، محمد رفیق، ارشاد اور جگی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

دورانِ کانفرنس کمیونٹی ممبران نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مقتولین کے ورثا کو ایف آئی آر درج کروانے اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے سے روکنے کے لیے سنگین دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ، ایس ایس پی پونچھ اور جموں و کشمیر انتظامیہ مجرمان کے خلاف منصفانہ انکوائری کروائیں۔

جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں پونچھ کمیونٹی نے برہنہ احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور کہا کہ ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی اتحاد کے تحت ہم سب منصفانہ انکوائری اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، انصاف نہ ملنے کی صورت میں ہم برہنہ احتجاج جاری رکھیں گے۔ پونچھ کمیونٹی نے ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 7 روز کا الٹی میٹم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟