صوبہ پختونخوا کے میدانی علاقوں اور صوبہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ تعطیلات بڑھا کر بالاترتیب 7 جنوری اور 9 جنوری تک کردی گئی ہیں۔
خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ شدید سردی اور زیادہ تر اساتذہ کا الیکشن 2024 کی تربیت میں مصروفیت کی وجہ سے کیا گیا۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب کی نگراں حکومت نے اسکولوں میں تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 9 جنوری تک ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی اسکول اب 10 جنوری کو کھلیں گے۔
خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری کو ختم ہورہی تھیں۔