اسلام آباد ایئرپورٹ: مسافروں کو اب باڈی مساجر صوفہ چیئرز دستیاب ہوں گی

اتوار 31 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہوائی مسافروں کے آرام دہ سفر کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور اقدام اٹھاتے ہوئے باڈی مساجرصوفہ چیئرز متعارف کرادیں۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ سہولت ملکی اور بین الاقوامی روانگی لاؤنجز میں دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ دیگر بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے برعکس یہ سہولت بلا معاوضہ دستیاب ہوگی۔

فری مساجر چیئرز کے ساتھ ساتھ مسافر کمپلیمنٹری ٹی اسٹال سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔

یہ اقدام مسافروں کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سفری سہولیات میں اضافہ کرنے کا حصہ ہے۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی مسافروں کی توقعات پر پورا اترنے اور ملکی ایئرپورٹس پر ان کے سفر کو مزید آرام دہ بنانے کی کوششوں کو جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp