جاپان کے مغربی ساحل پر پیر کو آنے والے شدید زلزلوں کے بعد سونامی کی لہریں جاپان کے ساحلی علاقوں میں پہنچ گئی ہیں۔ ملک میں 4.0 کی شدت سے آنے والے 21 زلزلوں کے بعد لوگوں کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا ہے۔
زلزلے کے علاقے میں ایک ہزار فوجی اہلکار بھیجے گئے: جاپانی وزیر دفاع
جاپان کے وزیر دفاع مینورو کیہارا کا کہنا ہے کہ وہ امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے ایک ہزار فوجی اہلکار بھیج رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کی سیلف ڈیفنس فورسز کے کچھ ارکان پہلے ہی اشیکاوا پریفیکچر کے واجیما اور سوزو شہروں میں پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزید 8,500 کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔
جاپانی شہر سوزو میں سڑکیں ٹوٹ جانے کے باعث ڈاکٹرززخمیوں تک نہ پہنچ سکے
ذرائع ابلاغ نے اشیکاوا پریفیکچر کے سوزو شہر میں صحت کے حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ زلزلے سے سڑکوں کے ٹوٹنے کے باعث ڈاکٹرز کام کرنے اور زخمیوں کا علاج کرنے سے قاصر ہیں۔
High waves can be seen in the sea after the 7.6 earthquake hits #Japan #Japan #tsunami #warning #deprem #sismo #地震 #earthquake pic.twitter.com/70FproHCAU
— Chaudhary Parvez (@ChaudharyParvez) January 1, 2024
زلزلے کی وجہ سے مغربی جاپان میں سڑکوں میں شدید دراڑیں پڑ گئیں ہیں جس کی وجہ سے نقل و حمل کی متاثر ہو کر رہ گئی ہے جب کہ بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے مطابق سوزو شہر کے اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کی وجہ سے یہ اسپتال ایک اضافی جنریٹر پر کام کر رہا ہے۔
نوٹو علاقے میں سونامی کے خطرے میں کمی کا اعلان
جاپان نے نوٹو خطے کے لیے سونامی کی وارننگ کو ‘بڑی سونامی وارننگ’ سے گھٹا کر ‘سونامی وارننگ’ کر دیا ہے۔ نوٹو اشیکاوا پریفیکچر میں واقع ہے جہاں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
https://twitter.com/spectatorindex/status/1741730627375001860?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1741730627375001860%7Ctwgr%5Eede57a7b092dc88e516d491234503a42fa096697%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geo.tv%2Flatest%2F525302-earthquake-of-76-magnitude-strikes-japan
جاپان میں آخری بار 2011 میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی جب ٹوکیو کے قریب 9.1 شدت کے زلزلے کے بعد 30 فٹ اونچی لہروں کے ساتھ تباہ کن سونامی آیا تھا۔
جوہری بجلی گھروں سے تابکاری کے لیک ہونے کا کوئی خطرہ نہیں
جاپانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں جوہری بجلی گھروں میں گیس اور تابکاری کے لیک ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
جاپان کی نیوکلیئر ریگولیشن اتھارٹی کے عہدیدار نے کہا کہ زلزلے اور سونامی سے متاثرہ علاقوں میں جوہری بجلی گھروں سے تابکاری کے اخراج کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
Footage from the local Shinkansen station in Ishikawa prefecture, extremely powerful shaking! #japan #earthquake
pic.twitter.com/98syIwnGkj— Greg R. Hill (@greghill) January 1, 2024
آفٹر شاکس 7 روز تک جاری رہنے کا امکان
ادھر جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کے آفٹر شاکس (جھٹکے) 3 سے 7 روز تک جاری رہ سکتے ہیں۔
اس حوالے سے جاپان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اشیکاوا پریفیکچر کے قریب 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد آنے والے زلزلے کے جھٹکے آئندہ 3 روز سے ایک ہفتے تک جاری رہ سکتے ہیں۔ ایجنسی نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں ممکنہ عمارتوں کے گرنے اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ سے محتاط رہیں جہاں شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔ ایجنسی نے مزید کہا کہ زلزلے کے جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔
سوزو میں تباہ شدہ عمارتوں میں لوگوں کے پھنسنے کی اطلاعات
جاپان کے شہر سوزو میں حکام کو تباہ شدہ عمارتوں میں لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
جاپان کے اشیکاوا پریفیکچر میں سوزو شہر کے حکام نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ زلزلے کے سلسلے میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور یہاں بڑی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
A massive earthquake has struck Ishikawa Prefecture, central Japan. A tsunami warning has been issued for Niigata, Toyama, Ishikawa prefectures of the Japan Sea side of the country. People in these area must evacuate immediately.https://t.co/bZpiKm8wIN pic.twitter.com/hl9ERDhF8C
— NHK WORLD News (@NHKWORLD_News) January 1, 2024
جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے ’این ایچ کے‘ کے مطابق سوزو پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں گھروں میں لوگوں کے پھنسے ہونے کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ صورتحال کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ’این ایچ کے‘ پر زلزلے میں گھروں کو لرزتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
نیا سال شروع ہوتے ہی جاپان میں خوفناک زلزلہ اور سونامی وارننگ
اللّہ تُو خیر کر!
آمین— Shama Junejo (@ShamaJunejo) January 1, 2024
5 افراد زخمی ہوئے، معمولی چوٹیں آئیں
فوکوئی پریفیکچر (فوکوئی پریفیکچر جاپان کے ہونشو جزیرے کا حصہ ہے) میں فائر ڈپارٹمنٹ اور مقامی حکومتوں کے مطابق، شام 6 بجے تک زلزلے کی وجہ سے کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
ادھر جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی ساحل پر سمندر کی سطح بلند ہوسکتی ہے۔ جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جاپان میں آنے والے زلزلے کے بعد مشرقی ساحل پر واقع صوبہ گنگوان کے کچھ حصوں میں سطح سمندر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔