کراچی: فون کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے والا گروہ پکڑا گیا

پیر 1 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں غیر قانونی موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے موبائل فونز، مشینز اور ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان ایس ایس پی ملیر کے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شاہ لطیف ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتارکرلیا اور ان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فونز، مشینز اور ڈیوائسز برآمد کیں۔ گرفتار ملزمان میں شہباز اور وقاص شامل ہیں۔

دوسری جانب قائدآباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل میر عالم کوگرفتار کرکے ایک غیر قانونی پسٹل بمعہ راؤنڈ ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمدکرلیا۔

گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمرہ 29 دسمبر کو گلشن بونیر قائدآباد کی حدود میں ایک شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟