نامور بھارتی خاتون ریسلر نے اپنے میڈلز سڑک پر کیوں پھینکے؟

منگل 2 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی گولڈ میڈلسٹ خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر کے قریبی ساتھی سنجے سنگھ کے فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر احتجاجا اپنے میڈلز سڑک پر پھینک دیے۔

بھارت کی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے یہ کہتے ہوئے اپنے میڈلز سڑک پر چھوڑ دیے کہ انہیں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق سربراہ صدر برج بھوشن شرن سنگھ جنسی طور پر ہراساں کر رہے تھے جن کے قریبی ساتھی سنجے سنگھ کو اب فیڈریشن کا صدر بنایا گیا ہے۔

احتجاجاً خاتون ریسلر نے اپنے دو اعلیٰ ایوارڈز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں نریندر مودی سے ملنے نہیں دیا، جس کے باعث انہوں نے میڈلز سڑک پر پھینک دیے۔

ونیش پھوگاٹ نے عالمی چیمپئن شپس ، دولت مشترکہ گیمز اور ایشین گیمز میں متعدد تمغے جیتے تھے۔

بھارت کی خواتین ریسلرز ونیش پھوگاٹ،  اولمپک گولڈ میڈلسٹ ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا کے ساتھ سبھی نے سنجے سنگھ کے انتخاب پر احتجاج کیا ہے کہ سنجے سنگھ برج بھوشن شرن سنگھ کے قریبی ساتھی ہیں، جن پر تینوں خواتین پہلوانوں نے  ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔

سنجے سنگھ کے انتخاب کے بعد  ایک دوسری خاتون ریسلر ساکشی ملک نے بھی ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیابحال ہو۔

خیال رہے کہ مذکورہ بالا ریسلرز نے برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی استحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے گزشتہ برس جنوری میں 40 روز تک دہلی کے جنتر منتر پر مظاہرہ اور بھوک ہڑتال کی تھی۔ بعدازاں پہلوانوں کے احتجاج کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ تک پہنچ گیا تھا۔

ساکشی ملک نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ وہ احتجاج کے دوران 40 روز تک زمین پر سوئے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے لوگ ہماری حمایت میں آئے، لیکن اب جب کہ برج بھوشن کے ایک تجارتی شراکت داراور قریبی شخص کا انتخاب صدر کے عہدے کے لیے ہو گیا ہے تو ہمیں اب  ریسلنگ کو خیرباد کہہ دینا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp