وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے مابین بالآخر 4 معاہدے ہوگئے، فائدہ کن علاقوں کو ہوگا؟

منگل 2 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے بجلی سپلائی کمپنی ’کے الیکٹرک‘ کے ساتھ تنازعات حل کرتے ہوئے 4 معاہدے کرلیے ہیں۔

وفاقی حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مدد سے بجلی سپلائی کمپنی ’کے الیکٹرک‘ کے ساتھ تنازعات حل کیے ہیں۔

قومی اقتصادی کمیٹی نے کے الیکٹرک کے ساتھ زیرِ التوا 4 معاہدوں پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ان معاہدوں کو 3 سال پہلے حتمی شکل دے دی گئی تھی، لیکن ان پر دستخط نہ ہو سکے تھے، تاہم اب یہ معاہدے طے پا گئے ہیں۔ یہ معاہدے کراچی اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

ان معاہدوں سے سعودی اسٹیک ہولڈرز کے 18 سال پرانے خدشات بھی دور ہو جائیں گے۔ ’کے الیکٹرک‘ نے 3 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی بنانے کا منصوبہ بھی حکومت کو پیش کر دیا ہے۔

دونوں فریقین میں بجلی کی قیمت کی ادائیگی اور اصل رقم کی ادائیگی کے معاملات پر بھی سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

5 دہائیوں بعد انسان دوبارہ چاند کی طرف روانہ، ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کردیا

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات: برطانوی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

سعودی سفیر کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اظہارِ تشویش اور پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟