گاڑی پر گیند لگنے پر کار سوار کا بچے پر بہیمانہ تشدد، دانت توڑ دیے

منگل 2 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد میں گیند گاڑی پر لگنے پر کار سوار نے 3 سالہ بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تھپڑ مار کر دانت توڑ دیے۔

فیصل آباد کی ڈی ٹائپ کالونی کے ڈوگر چوک میں 3 سالہ ابراہیم اپنے دوستوں کے ساتھ گلی میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ اسی دوران ابراہیم کی جانب سے پھینکی گئی گیند وہاں سے گزرنے والی کار پر جا لگی۔

گیند گاڑی پر لگنے سے کار سوار مشتعل ہوگیا اور ننھے ابراہیم کو زوردار تھپڑ مارا، اس کا چہرہ سڑک پر لگنے سے ایک دانت ٹوٹ گیا اور چہرے پر بھی چوٹیں بھی آئی ہیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

بچے کے والد کا کہنا ہے اس نے بچے پر تشدد کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست دی تاہم پولیس نے درخواست لینے سے انکار کردیا اور ہمیں میڈیکل ٹیسٹ کروانے اسپتال بھیج دیا۔

تشدد کا شکار بننے والے ابراہیم کے والد کا مزید کہنا ہے کہ صبح سے وہ میڈیکل کے لیے کبھی سول اسپتال کبھی حسییب شہید اسپتال خوار ہو رہے ہیں،اب تک بچے کا میڈیکل نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ اکیڈمک سمٹ 2025‘ کا انعقاد

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ’پیچیدہ‘ لیکن کینیڈا خوش ہوگا، صدر ٹرمپ

نوبیل امن انعام 2025: ٹرمپ کے امکانات معدوم، مگر کون ہوگا فاتح؟

شکاگو میں ٹیکساس نیشنل گارڈ کی تعیناتی، امریکی ریاستوں اور وفاق میں تناؤ بڑھ گیا

دمشق میں شامی حکومت اور کرد فورسز کے درمیان مکمل جنگ بندی کا اعلان

ویڈیو

 وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت نے روزگار کی راہیں کھول دیں

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب