کوئٹہ: نازیبا ویڈیوز کیس کے دونوں ملزمان بری

منگل 2 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے کیس میں عدالت نے 2 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج کوئٹہ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کیس  کے دونوں ملزمان  کو بری کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ استغاثہ ویڈیو اسکینڈل کیس میں مقدمہ کو کامیاب نہیں کرپائی، کسی بھی معقول شک و شبہ سے بالاتر الزام لگایا گیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اپیل کنندگان کیس میں الزام سے بری ہیں، ٹرائل کورٹ کا ناقص فیصلہ قابل اعتماد نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جوڈیشنل مجسٹریٹ سیون نے گزشتہ سال 11 اکتوبر کو لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا تھا اور 2 مرکزی ملزمان ہدایت اللہ اورخلیل کو 3، 3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ کی ادا ئیگی کا  بھی حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ دونوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے27 دسمبر 2021ء کو ایک لڑکی کو اپنے گھر قید کرکے اس کی نازیبا ویڈیو بنائی تھی۔ ملزمان کے قبضے سے مزید لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو ز بھی برآمد ہوئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp