پولیس کو مراد سعید کی گرفتاری کا اختیار ہے، عدالت: عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

منگل 2 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز خان نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی مقدمات کی تفصیل اور عبوری ضمانت درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل شاہ فیصل ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ پولیس مراد سعید کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے اور ان کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں

وکیل نے کہاکہ مراد سعید کے گھر والوں کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے، درخواست گزار عدالت میں سرینڈر کرنا چاہتا ہے، لیکن ہمیں عدالت تک رسائی نہیں دی جا رہی۔

ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز خان نے ریمارکس دیے کہ اگر ایف آئی درج ہے تو یہ پولیس کا اختیار ہے کہ وہ گرفتاری عمل میں لائے، ہائیکورٹ نے ایک آرڈر دیا تھا وہ سپریم کورٹ نے معطل کردیا۔

جسٹس اعجاز خان نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیاکہ اس وکالت نامے پر دستخط کس کے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے مراد سعید کی عبوری ضمانت کی حد تک فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے تمام فریقین سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ مراد سعید سانحہ 9 مئی کے بعد سے روپوش ہیں، پی ٹی آئی رہنما اس وقت پولیس کو کئی کیسز میں مطلوب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل