اسلام آباد میں دوسرے روز بھی دھند، فضائی نظام شدید متاثر، 30 پروازیں منسوخ، 100 تاخیر کا شکار

بدھ 3 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید دھند کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول درہم برہم کردیا، 30 پروازیں منسوخ جبکہ 100 تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

دھند کے باعث جہاں اسلام آباد ایئرپورٹ سے اندرون ملک اور بیرون ملک روانگی کے لیے پروازیں منسوخ کی گئی ہیں وہی اسلام آباد کے لیے 9 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کو لاہور، پشاور، ملتان اور کراچی میں لینڈ کروایا گیا ہے۔

جدہ سے اسلام آباد جانے والی بین الاقوامی پرواز پی کے 842 کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا ہے جبکہ دبئی سے اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 234 کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

پروازیں منسوخ ہونے سے شہریوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایئرپورٹ حکام نے کہا ہے کہ دھند کی حالت بہتر ہونے کے بعد پروازوں کا شیڈول بحال کر دیا جائے گا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہیلپ لائن سے پرواز کی آمد، روانگی کی تصدیق  کر لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp