تو جھوٹی میں مکار: رنبیر کپور کو شردھا کے ساتھ فلم کی تشہیر سے عالیہ بھٹ نے روک دیا ؟

پیر 6 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور شردھا کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘کے ٹریلر کے لانچ ہونے کے بعد سے الگ الگ اپنی فلم کی تشہیر کر رہے ہیں۔

حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران میں رنبیر کپور سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے انہیں شردھا کپور کے ساتھ فلم کی تشہیر سے روک دیا ہے؟

سوال کے جواب میں رنبیر کپور نے کہا کہ ’’ وہ کیوں منع کرے گی ؟ آپ ایسے ہی افواہ اڑا رہے ہو۔ آج کل میری زندگی میں کوئی تنازعہ نہیں ہے‘‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رنبیر اپنی اور شردھا کی نئی آنے والی فلم ’ تو جھوٹی میں مکار ‘ کی الگ الگ تشہیر کرنے کی وجہ بتا چکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ فلم بنانے والے چاہتے ہیں کہ اس نئی جوڑی کو لوگ پہلے بڑی اسکرین پر دیکھیں۔

چنانچہ رنبیر سے جب ان کی حالیہ میڈیا ٹاک کے دوران میں فلم کی تشہیر کے بارے میں دوبارہ پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ان کے بارے میں افواہیں نہ پھیلائیں ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عالیہ نے ایسی بات کبھی نہیں کی۔

فلم ’ تو جھوٹی میں مکار ‘ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جس کے ڈائریکٹر لو رانجن ہیں جبکہ اس فلم کی کہانی راحول مودی نے لکھی ہے۔

فلم ’ تو جھوٹی میں مکار ‘ کا پوسٹر 1949کی بھارتی فلم ’ برسات ‘ سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔

فلم ’ تو جھوٹی میں مکار ‘8 مارچ کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل