مختلف سالوں میں پیدا ہونے والے ’انوکھے‘ جڑواں بھائی

بدھ 3 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عموماً جڑواں بچوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہوتی ہے لیکن امریکی ریاست نیو جرسی 2 جڑواں بھائی الگ الگ سالوں میں پیدا ہوئے۔

2واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک جوڑے کے ہاں 2 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ ان میں سے ایک بچہ دسمبر کو رات 11 بجکر 48 منٹ پر پیدا ہوا جبکہ دوسرے کی پیدائش 12 بجکر 28 منٹ پر ہوئی اور یہ وہ وقت تھا جب سال 2023 رخصت ہوچکا تھا اور سنہ 2024 اپنا چارج سنبھالنے کے لیے پہنچ گیا تھا۔

اس طرح دونوں جڑواں بچوں کی پیدائش کا سال اور مہینہ دونوں ہی مختلف ہوگئے اور یوں اب دونوں جڑواں ہونے کے باوجود الگ الگ سال اپنی سالگرہ منایا کریں گے۔

حسن اتفاق یہ ہے کہ پہلے بچے اور اس کے 36 سالہ بلی ہمفری کی تاریخ پیدائش ایک ہی یعنی 31 دسمبر ہے۔

بچوں کے والد نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی سالگرہ پر اپنے لڑکوں کی ممکنہ پیدائش کے لیے خاصا پرجوش تھا تاہم میں اسی تذبذب میں تھا کہ آیا وہ میری سالگرہ والے دن پیدا ہوں گے بھی یا نہیں لیکن ان میں سے ایک کا بھی اسی دن پیدا ہوجانا میرے لیے قدرت کا ایک بہت بڑا تحفہ ہے‘۔

بچوں کی والدہ 34 سالہ ایو ہمفری نے کہا کہ وہ 30 دسمبر 2023 کو اسپتال گئی تھیں لیکن پھر انہیں گھر بھیج دیا گیا اور اگلے روز وہ  دوبارہ اسپتال میں داخل ہوئیں۔

بلی ہمفری نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ان کے نوزائیدہ بیٹے اتنے خاص ہیں کہ انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سنہ پیدائش تک شیئر نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp