مریم نواز کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

بدھ 3 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔

لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 119 کے لیے جمع کرائے گئے کاعذات نامزدگی کے ساتھ مریم نواز نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کروائی ہیں۔

دستاویز کے مطابق مریم نواز اپنے بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سےزیادہ کی مقروض ہیں، مریم نواز کسی بھی گاڑی کی مالک نہیں ہیں۔

مریم نواز نے اپنے اثاثوں میں لاہور کے مختلف موضع جات میں 84 کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار روپے سے زیادہ مالیت کی 1500 کنال سے زیادہ اراضی ظاہر کی ہے۔

مریم نواز نے 17 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا سونا بھی اپنی ملکیت ظاہر کیا ہے۔ ان کے پاس مختلف بینک اکاؤنٹس اور کیش کی صورت میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم موجود ہے۔

مریم نواز نے اثاثوں میں ایک کروڑ 22 لاکھ مالیت کے مختلف کمپنیوں میں 11 لاکھ 20 ہزار شیئرز ظاہر کیے ہیں۔

دستاویز کے مطابق مریم نواز کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 40 لاکھ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سروس میٹر کیس میں وفاقی حکومت کی اپیل خارج، تاخیر معاف کرنے کی استدعا مسترد

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات میں کن امور پر گفتگو ہوئی؟

’ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کیوں کہا‘، بیوی نے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ