بلوچستان: ایپیلیٹ ٹریبونلز نے 88 امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی

جمعرات 4 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ میں قائم ایپیلیٹ ٹریبو نلز نے 88 امیدواروں کو انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے 62 خواستوں ہر سماعت کے دوران فریقین کو نوٹسز جاری جبکہ 9 اپیلوں پر فیصلے محفوظ کیے۔

بلوچستان کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مسترد ہونے والے کاغذات نامزدگی کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلوں پر الیکشن ٹریبونل کی جانب سے سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل ایپیلیٹ ٹریبو نلز نے جمعرات کو اپیلوں پر سماعت کی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر 50 اپیلیں سنیں اور 53 امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ، 17 اپیلوں پرسماعت کے دوران فریقین کونوٹسز جاری کیے جبکہ 6 اپیلوں پر فیصلے محفوظ کر لیے۔

اپیلٹ ٹریبیونل نمبر 2 کے جسٹس عامر رانا نے 82 اپیلوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران 35 امیدواروں کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی45 درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کیے جبکہ 3 اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔ ٹربیونل نمبر 2 نے 4 اپیلوں کو ایپیلیٹ ٹربیونل نمبر کو منتقل کر دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp