عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر امریکا کا مؤقف کیا ہے؟

جمعہ 5 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیر اعظم اوربانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے ردعمل میں امریکا نے براہ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے، امریکا پاکستان میں کسی ایک امیدوار یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ‘پاکستان کی مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے، ہماری دلچسپی پاکستان کے قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے میں ہے، ہم پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی ایک امیدوار یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتے۔‘

صحافی نے میتھیو ملر سے سوال کیا کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے برطانوی جریدے میں اپنے تازہ کالم میں الزام عائد کیا ہے کہ امریکا پاکستان میں فوجی اڈے قائم کرنا چاہتا تھا جس سے انہوں نے انکار کردیا، اسی لیے امریکا ان سے ناراض ہوگیا، اس پر آپ کا کیا مؤقف ہے؟

جواب میں میتھیو ملز نے کہا کہ ’سابق وزیر اعظم کے الزامات بے بنیاد ہیں۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کے موقع پر، امریکا کے سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کی آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف نے پاکستان آرمی کی سیاست میں مداخلت پر کوئی بات ہوئی؟

جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ‘مجھے نہیں لگتا ایسی کوئی بات ہوئی، ہم نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ پاکستانی عوام کو اپنی حکومت کا انتخاب کرنا ہے۔’

ایک اور سوال کے جواب میں ملر نے واضح کیا کہ امریکا یہ حکم نہیں دے سکتا کہ پاکستان کیسے انتخابات کرائے لیکن وہ آزادی اظہار کے ساتھ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات دیکھنے کی خواہش پر زور دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

پی آئی اے اصلاحات پر الزامات، حکومتی مؤقف سامنے آ گیا

مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی