برطانوی وزارت دفاع کی ایک خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس نے 1961 کے T-62 قسم کے ٹینک اپنے گوداموں سے نکال کر میدان جنگ میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
برطانوی وزارت دفاع کی انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا ہے، ’روسی فوج (یوکرین کی جنگ میں) بھاری بکتر بند گاڑیوں کے نقصان کی تلافی کے لیے 60 سال پرانے T-62 مرکزی جنگی ٹینکوں کو استعمال کرتے ہوئے مزاحمت کی کوشش کر رہی ہے۔‘
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’امکان ہے کہ فرسٹ گارڈز ٹینک آرمی یونٹس، جو روس کی سرکردہ ٹینک فورس ہے، کو T-62 سے دوبارہ لیس کیا جائے گا تاکہ پچھلے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔
حال ہی میں اس بات کا تعین کیا گیا ہے کہ پہلی بار 1954ء میں جنگی میدان میں لائی جانے والی روسی BTR-50 بکتر بند گاڑیوں کو بھی پہلی بار یوکرین میں تعینات کیا گیا ہے۔
2022ء کے موسم گرما کے بعد سے اب تک تقریباً 800 عدد ٹی۔ 62 کو گوداموں سے نکالا جا چکا ہے۔ ان میں سے بعض ٹینکوں پر ایسا نظام نصب کیا گیا ہے جو رات کے اندھیرے میں نشانہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔