انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے مینز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے مجموعی طور پر امریکا کے 3 جبکہ ویسٹ انڈیز میں 6 شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
میگا ایونٹ کا آغاز یکم جون سے میزبان امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اس ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔
India vs Pakistan in the Big Apple 🗽#INDvPAK #T20WorldCup pic.twitter.com/qKwifKStl7
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 5, 2024
قومی کرکٹ ٹیم گروپ اے میں شامل ہے جس میں روایتی حریف بھارت کے علاوہ آئرلینڈ، امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں یکم جون سے 18 جون تک گروپ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 19 جون سے سپر ایٹ مرحلے کا آغاز ہوگا
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 26 اور 27 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں ہوگا۔