گورنر پختونخوا کا الیکشن کمیشن کو جوابی خط، تاریخ دینے سے گریز

پیر 6 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے لکھے خط کا جواب دے دیا۔

گورنر کے پی نے اپنے خط میں الیکشن کمیشن کو صوبے میں انتخابات کی تاریخ دینے کے بجائے مشاورت کے لیے گورنر ہاؤس بلا لیا۔

گورنر پختونخوا کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کا عکس

گورنر نے اپنے خط میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ صدر یا گورنر انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت کر سکتے ہیں۔

گورنر نے خط کا جواب پیر کی سہ پہر کو دیا جس میں الیکشن کمیشن کو 7 یا 8 مارچ کو پشاور گورنر ہا=س میں مشاورت کے لئے تشریف لانے کی دعوت دی گی۔

گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ صوبہ میں عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل در آمد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے لیے لکھے گے خط کے جواب میں 30 اپریل کی تاریخ کی منظوری دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp