پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی 16 قومی اور 51 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا، بلوچستان کی 16 قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 12 جبکہ 51 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 42 ناموں کا اعلان کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق این اے 251 کے لیے عبدالباقی مردانزئی، این اے 252 کے لیے اسرار ترین این اے 254 کے لیے غلام فرید رئیسانی امیدوار ہونگے۔ این اے 256 سے میر عبدالرحمن زہری، این اے 257 سے عبدالوہاب بزنجو اور این اے 259 سے حاجی ملک شاہ گورگیج امیدوار ہونگے۔
این اے 261 سے نواب ثناء اللہ زہری این اے 262 سے حاجی رمضان اچکزئی این اے 263 سے روزی خان کاکڑ امیدوار ہونگے، این اے 264 سے نوابزادہ جمال رئیسانی این اے 256 خان محمد ترین جبکہ این اے 266 سے نذر محمد کاکڑ امیدوار ہونگے۔
مزید پڑھیں
صوبائی اسمبلی کے لیے نامزد کردہ امیدواروں میں پی بی 1 سے سردار عبدالرحیم، پی بی 4 سے سردار محمد حنیف موسیٰ خیل پی بی 5 سے شمس الدین حرمزئی امیدوار ہونگے، پی بی 8 سردار سرفراز ڈومکی، پی بی 9 سے میر نصیب اللہ مری پی بی 10 سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی کے امیدوارہونگے۔
پی بی 11 سے نوابزادہ سیف اللہ مگسی پی بی 12 حاجی مولا داد پی بی 13 میر صادق عمرانی جبکہ پی بی 14 سردار غلام رسول عمرانی امیدوار ہونگے، پی بی 16 میر چنگیز جمالی، پی بی 17 سردار فیصل جمالی پی بی 18 نواب ثناء اللہ زہری پی بی 19 آغا شکیل درانی امیدوار ہونگے۔
پی بی 21 علی حسن زہری، پی بی 22 محمد حسن جاموٹ پی بی 23 عبدالقدوس بزنجو امیدوار ہونگے، پی بی 32 میر ظہور بلیدی، پی بی 27 سے میر عبدالرؤف رند، پی بی 28 سے میر اصغر رند پی بی 29 سے میر کفایت اللہ امیدوار ہونگے۔ پی بی 30 سے آغا شاہ حسین، پی بی 32 عارف محمد حسنی، پی بی 35 سے نوابزادہ نعمت اللہ پی بی 37 سردار نور احمد بنگلزئی امیدوار ہونگے۔
پی بی 38 عبدالشکور کاکڑ، پی بی 39 سے محمد شریف خلجی پی بی 41 سے نور الدین کاکڑ پی بی 44 سے عبید گورگیج امیدوار ہونگے، پی بی 45 سے علی مدد جتک پی بی47 سے عبدالحکیم کاکڑ، پی بی 49 سید جمال عبدالناصر پی بی 51 سے اکبرخان اچکزئی امیدوار ہونگے۔