کانگو میں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی، سینکڑوں افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر

ہفتہ 6 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افریقی ملک کانگو میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق کانگو میں سماجی امور، انسانی ہمدردی کے کاموں اور قومی یکجہتی کے وزیر موٹینگا متوشیائی نے میڈیا کو بتایا کہ کانگو میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 43 ہزار 750 مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صفائی اور صاف پانی کی کمی سے منسلک وبائی امراض کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کانگو کے حکام سے متاثرین کی مدد کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp