فلوریڈا کے چڑیا گھر میں 25 سال بعد ریچھ کے ہاں 2 بچوں کی پیدائش

ہفتہ 6 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک چڑیا گھر نے 1998ء کے بعد پہلی مرتبہ چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے ریچھوں کے 2 بچوں کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

فلوریڈا کے علاقے میامی میں فلاڈیلفیا چڑیا گھر نے اعلان کیا کہ 2021 میں فلاڈیلفیا چڑیا گھر میں لائی گئی 4 سالہ ریچھنی کیمیٹے نے 4 دسمبر کو صبح 4 بجے اپنے ڈربے کے پیچھے ایک ویران علاقے میں پہلے بچے کو جنم دیا اور دوسرے بچے نے صبح 9:30 بجے کے قریب جنم لیا۔

چڑیا گھر نے اعلان کیا ہے کہ یہ دونوں مادہ بچے ہیں جو 11 سالہ ریچھ کے ہیں اور یہ اس ریچھ کے زندہ بچ جانے والے پہلے بچے بھی ہیں۔

چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ برصغیر پاک و ہند سے تعلق رکھنے والے یہ سست ریچھ 1998 کے بعد سے زو میامی میں پیدا ہونے والے پہلے ریچھ ہیں۔

چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ ‘کیمیٹے کو بچوں کے ساتھ الگ تھلگ رکھا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ کم سے کم مشکلات میں ایک دوسرے سے اپنا مضبوط رشتہ قائم کر سکیں۔’ حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو عوامی نمائش کے لیے پیش کرنے میں ابھی کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp