فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری: پاکستان کا ’پے پال‘ سے معاہدہ طے پا گیا

ہفتہ 6 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کی دنیا میں جہاں آئے روز ترقی ہو رہی ہے وہیں پاکستان بھی اب کسی سے پیچھے نہیں۔

ملک بھر میں فری لانسنگ کے ذریعے رقم کمانے والوں کو اب رقم منگوانے کے لیے کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

حکومت پاکستان اور عالمی سطح پر آن لائن ادائیگیوں کے نظام کو چلانے والی کمپنی ’پے پال‘ کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت ملک میں ترسیلات زر کو ممکن بنانے کے لیے تیسرے فریق کے ذریعے پے پال سے چینلائز کیا جائے گا۔

آن لائن ادائیگیوں کا نظام چلانے والی کمپنی ’پے پال‘ دنیا بھر کی 190 مارکیٹس میں فعال ہے۔

واضح رہے کہ آن لائن کاروبار سے منسلک فری لانسرز کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ ’پے پال‘ کو پاکستان میں لایا جائے تاکہ رقم نکلوانے کے لیے پیش آنے والی دشواری کا حل نکل سکے۔

فری لانسرز کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا، وفاقی وزیر آئی ٹی

اِدھر نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی عمر سیف نے بھی خوشخبری سنا دی ہے کہ حکومت نے فری لانسرز کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔ اب وہ ’پے پال‘ کے ذریعے اپنی رقم منگوا سکیں گے۔

ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق وزرات آئی ٹی آئندہ ہفتے سے پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کو چینلائز کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ڈیجیٹل اقدامات کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp