کراچی میں سردی آتی تو کم وقت کے لیے ہے لیکن اس کی تیاری خوب کی جاتی ہے، یخنی ہو مچھلی یا خشک میوا جات کے ساتھ ساتھ گُڑ پاپڑی کو بھی الگ اہمیت حاصل ہے۔
ویسے تو سارا سال بچے گُڑ پاپڑی شوق سے کھاتے ہیں لیکن کراچی کے علاقے حسین آباد میں ایک ایسا ٹھیلا ہے جو گزشتہ 25 سال سے گرما گرم گُڑ پاپڑی تیار کرتا ہے۔
گُڑ پاپڑی کو بنانے والے عارف میمن کہتے ہیں کہ یہ سردیوں کی سوغات ہے اور ہم اسے تازہ تیار کرتے ہیں جو اسی وقت بک جاتا ہے اور یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہتا ہے۔