فلائٹ میں روتے بچوں کو کیسے ہینڈل کرنا ہے؟ ایمن خان نے گُر کی بات بتادی

اتوار 7 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے پرواز کے دوران رونے والے بچوں کو چپ کرانے کا حل بتا دیا ہے۔

اداکارہ کو سیروسیاحت کا بہت شوق ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر سفر میں رہتی ہیں اور پوری دنیا گھوم چکی ہیں۔

اداکارہ اپنی بیٹی امل کے ساتھ اس وقت سے سفر کر رہی ہیں جب اس کی عمر صرف 4 ماہ تھی۔

بچوں کو ساتھ لے کر سفر کرنا عام طور پر بھی اتنا آسان نہیں ہوتا لیکن جب ہوائی سفر کے لیے نکلنا ہو تو پھر زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں۔

ایمل کہتی ہیں کہ ہم نے پرواز کے دوران ایسے بچوں کو بھی دیکھا ہے جو پورے سفر کے دوران روتے رہتے ہیں اور نئے والدین کو عام طور پر اس بات کا علم ہی نہیں ہوتا کہ بچوں کے اس طرح رونے کی آخر وجہ کیا ہے۔

ایمن خان نے بتایا کہ بچے عام طور پر پرواز کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے روتے ہیں اور انہیں اپنے کانوں میں درد محسوس ہوتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ بچے جب اپنی حالت بتا نہیں سکتے تو رونا شروع کر دیتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ سفر کے دوران پیسیفائر (چوسنی) یا خالی بوتل کو بچوں کے چوسنے کے لیے ساتھ رکھنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp