کینیڈا سے تعلق رکھنے والے شخص نے امریکی شہری سے اہم ریکارڈ چھین لیا

اتوار 7 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واک کرنا عام طور پر صحت کے لیے انتہائی مفید ہے جو انسان کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دوڑنا کچھ لوگوں کا شوق بھی ہے۔

ایسی ہی ایک مثال کینیڈا کی سامنے آئی ہے جہاں کینیڈا کے ایک شخص نے ایک سال میں 242 میراتھن مکمل دوڑنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خبر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے سامنے آئی ہے جہاں ایک شخص نے نا صرف کینیڈا بلکہ دیگر خطوں میں ایک سال میں 242 فری اسٹائل میراتھن مکمل کرکے عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے جس کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

یاد رہے کہ 242 میراتھن کا ٹارگٹ مکمل کرنا یقیناً بہت مشکل ہے، آخر 242 میراتھن مکمل کرنے کے لیے انسان کو کیا کرنا پڑتا ہے، آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

کسی بھی شخص کو ایک میراتھن مکمل کرنے کے لیے 26 میل یا 42 کلومیٹر اور 300 گز کے لگ بھگ دوڑنا پڑتا ہے۔ یقیناً اس حساب سے 242 میراتھن دوڑ ناممکن ہدف تھا جسے اس شخص نے ممکن کر دکھایا ہے۔

اس اہم ٹارگٹ کو حاصل کرنے والے شخص بین پوب جوئے نے اسے میراتھن ارتھ چیلنج کا نام دیا ہے۔ یہ شخص ٹارگٹ مکمل کرنے کے لیے شمالی امریکا، افریقہ اور مختلف مقامات پر ہر روز تقریباً ایک میراتھن کے برابر دوڑتا تھا۔

ہمت نہ ہارنے والے اس شخص نے 2023 کے اختتام تک 242 میراتھن مکمل کرکے گنیز بک آف ورلڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی شہری کے پاس تھا

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی شہری زیری میکون کے پاس تھا جس نے 2012 میں ایک سال کے دوران 239 میراتھن دوڑ مکمل کی تھی۔

گنیز بک آف ورلڈ نے ابھی تک کینیڈین شہری کی اس کامیابی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم تمام ثبوتوں اور ویڈیوز کو تصدیق کی جا رہی ہے جس کے بعد جلد ہی اس کا اعلان بھی متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp