احمد شہزاد کا بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے کرکٹ اکیڈمی کھولنے کا اعلان

اتوار 7 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر احمد شہزاد نے مستقبل میں بلوچستان کے کرکٹرز کے لیے اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بہت جلد قومی کرکٹ ٹیم میں واپس آؤں گا۔ سینیئرکھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

اتوار کو نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی اور قومی ٹیم کے سابق بیٹسمین احمد شہزاد نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ احمد شہزاد کو بلوچستان آنے کی دعوت دی تھی، احمد شہزاد کا بلوچستان کے ساتھ دلی لگاؤ ہے، انہوں نے بلوچستان کے ٹیلنٹ کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

 

جان اچکزئی نے مزید کہا کہ احمد شہزاد کرکٹ اکیڈمی کے لیے زمین فراہم کی جائے گی۔ احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ کے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لیے آوز بلند کی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر احمد شہزاد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر جب پی ایس ایل جیتی تو کوئٹہ کے لوگوں نے بہت پیار دیا۔ یہاں آ کر بہت پیار ملا، عزم تھا کہ زندگی میں جو کچھ کر سکا کوئٹہ کے کھلاڑیوں کے لیے کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں، مستقبل میں کوئٹہ کے نوجوانوں کے لیے کرکٹ اکیڈمی بنا رہا ہوں تاہم اس کے لیے بلوچستان حکومت کی مدد چاہیے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ یہاں کے کرکٹرز پی ایس ایل اور قومی ٹیم میں کھیلیں، آسٹریلیا میں ہمیں وائٹ واش ہوا، جن سینیئرز پلیرز سے توقعات تھیں ان پر پورا نہیں اتر سکے۔

سینیئرز پلیرز کو کارکردگی دیکھانی چاہیے تھی۔ شکست کے بارے میں کوئی صفائی پیش نہیں کی جا سکتی اب جلد از جلد غلطیاں دور کرنا ہوں گی۔ کیمپ میں 5 روز گزار کر بہت اچھا لگا، بہت جلد قومی ٹیم میں واپس آؤں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp