صوبہ خیبر پختونخوا میں پرائمری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید 7 روز کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس حوالےس سے محکمہ تعلیم کے جاری نوٹیفیکیش کے مطابق موسم کی شدت میں اضافے کے باعث پرائمری اسکولوں کی تعطیلات میں 7 روز کا مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز کے تدریسی اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔
Related Posts
نوٹیفیکیشن کے مطابق چھٹیوں میں اضافے کے بعد پرائمری اسکول 8 جنوری کے بجائے اب 15 جنوری کو کھلیں گے۔ جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری اسکولز میں تدریسی عمل صبح ساڑھے 8 کی بجائے ساڑھے 9 بجے سے شروع ہوگا۔