پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش، فری لانسرز کو کتنا نقصان ہوا؟

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز پاکستان بھر میں صارفین کو فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ انٹرنیٹ کی کم اسپیڈ کی شکایات بھی سامنے آئیں۔
سوشل میڈیا صارفین اور مقامی صحافیوں کے مطابق یہ تعطل اس وقت سامنے آیا جب پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات  کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے ایک ٹیلی تھون کانفرنس کر رہی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے ورچوئل جلسے کے دوران بھی صارفین کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس کی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اس بار بھی پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ یہ بندش بھی ان کے ورچوئل فنڈ ریزنگ کی وجہ سے تھی۔


جہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر صارفین حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے بھی ٹویٹر کا رخ کیا اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے’ کیا ان لوگوں کو اندازہ ہے کہ انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے فری لانسرز پیسے اور نوکریوں سے محروم ہو جاتے ہیں؟ اس انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے کچھ کامیاب فری لانسرز اور تاجروں کا  درحقیقت لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوگیا ہے۔


پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ نے ڈکی بھائی کی ٹویٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’ڈکی بھائی نے ایک اہم بات کی ہے، سنسر شپ کی وجہ سے لوگوں کی نوکریاں جارہی ہیں، ہمارے حکمران خود غرض ہیں اور ہم نے ان سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرنا ہے‘۔


واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے فری لانسرز اور آئی ٹی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا اربوں کا نقصان ہوا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بات بات پر انٹرنیٹ بند کرنا نہ صرف پاکستان کی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کام کرنے والے پاکستانی فری لانسرز کے لیے مشکلات کا باعث بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp