گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کے دوران کمی کارحجان

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں دسمبر2023 کے دوران عمومی کمی کارحجان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق دسمبرمیں 5 کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2787.10 روپے ریکارڈکی گئی جونومبرکے مقابلہ میں 1.67 فیصد کم ہے۔ نومبرمیں ملک میں کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2834.43 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2023 میں ڈھائی کلو ڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1328.77 روپے ریکارڈ کی گئی جونومبرکے مقابلہ میں 2.41 فیصد کم ہے، نومبرمیں ملک میں ڈھائی کلو ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1361.52 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ دسمبرمیں ایک کلو ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 506.57 روپے ریکارڈکی گئی جونومبرکے مقابلہ میں 1.59 فیصد کم ہے۔

نومبرمیں ملک میں ایک کلو ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 514.74 روپے ریکارڈکی گئی۔ اس کے برعکس سرسوں کے تیل کی قیمت میں دسمبرمیں اضافہ ہوا۔ دسمبرمیں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی قیمت 504.56 روپے ریکارڈکی گئی جونومبرکے مقابلہ میں 0.34 فیصدزیادہ ہے۔ نومبرمیں ملک میں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی قیمت 502.74 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp