پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت نے ایشین شوٹنگ چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر پیرس اولمپکس 2024 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

کشمالہ طلعت نے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ایشین شوٹنگ چیمپیئن شپ میں خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں 236.6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

بھارت کی ایشا سنگھ نے 243.1 پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا جبکہ ان کی ساتھی رتھم سانگوان نے 214.5 پوائنٹس کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

گلفام جوزف اور جی ایم بشیر کے بعد 21 سالہ کشمالہ طلعت پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری پاکستانی شوٹر ہیں۔

انہوں نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں بھی 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا ، اسکواش میں چاندی اور کبڈی میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعدکشمالہ طلعت نے پاکستان کے لیے واحد تمغہ جیتا تھا۔ طلعت نے 2019 میں ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

طلعت ان 12 بہترین پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل تھیں جنہیں پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے 2022 میں آئی او سی اسکالرشپ دی گئی تھی۔

جیولین اسٹار ارشد ندیم اس سال کے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑیوں تھی جنہوں نے گزشتہ سال اگست میں بوڈاپیسٹ میں ورلڈ ایتھلیٹک چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp