کینیڈا میں دنیا کے سب سے پریمیچور جڑواں بچوں کی پیدائش ، گنیز بک میں نام شامل

منگل 7 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا میں پیدا ہونے والے جڑواں بہن بھائی اڈایا اورایڈریل ناڈا راجا کو گنیز نے ’ دنیا کے سب سے قبل از وقت پیدا ہونے والے جڑواں بچوں‘  کا نام دیا ہے۔

جڑواں بہن بھائی اڈایا اورایڈریل ناڈا راجا کی متوقع تاریخ سے پیدائش 126دن پہلے ہوئی ہے۔ ان جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد امریکی ریاست ’ آئیوا ‘ میں 2018 میں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جو اپنی پیدائش سے 125دن پہلے پیدا ہوئے تھے۔

ان جڑواں بچوں کی والدہ ’ شکینہ راجیندرم ‘ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے ڈاکٹر سے بچوں کی پیدائش کے لئے رجوع کیا تو ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ بچے پیدائش کے قابل نہیں ہیں اور ان کے بچنے کے امکانات بالکل بھی نہیں ہیں۔

چند ماہ قبل ’ اونٹاریو ‘ میں گھر کے قریب واقع اسی ہسپتال میں پہلے حمل میں بچہ کھو دینے کے بعد شکینہ راجیندرم کا یہ دوسرا حمل تھا۔

بچوں کے والد ’ کیون ناڈاراجا ‘ کا کہنا ہے کہ وہ رات کو جاگ کر ، رو رو کر دعائیں مانگتے رہے جب انہیں ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ وہ اس طرح کے ابتدائی حمل میں ان کی مدد نہیں کر پائیں گے۔
خوش قسمتی سے یہ جوڑا ٹورنٹو کے ماؤنٹ سینا ہسپتال میں منتقل ہونے میں کامیاب ہو گیا جہاں نوازائیدہ بچوں کے لئے انتہائی نگہداشت کا یونٹ موجود ہے۔

بشکریہ:بی بی سی

سنگین طبی مسائل کے باوجود ’ اڈایا ‘ اور ’ ایڈریل ‘ اب ایک سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں اور زندہ ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اب ڈاکٹروں کی طرف سے ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک کا سب سے پری میچور پیدا ہونے والا بچہ امریکی ریاست ’ الا باما ‘ کا  کرٹس مینز  تھا ، وہ  21 ہفتے اور ایک دن کے حمل کے بعد پیدا ہوا تھا۔ وہ گیارہ نومبر 2021 کو پیدا ہوا تھا۔ وہ اب تک زندہ ہے، البتہ وہ آکسیجن اور خوراک لینے میں کچھ مسائل کا شکار رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp