کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں گیس دھماکے میں جھلس کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔ گیس دھماکے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
جاں بحق افراد میں 3 سالہ عباد اللہ، 7 سالہ مصباح، 8 سالہ حماد، 9 سالہ تنزیلہ، 28 سالہ گل زمین اور 35 سالہ بی بی طاہرہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 3 سالہ محمد غزالی، 12 سالہ امداد اللہ، 27 سالہ صدیق اللہ اور 45 سالہ مولوی عبدالعزیز شامل ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق گھر کے مالک مولوی عزیز اللہ صبح فجر کی نمازی کی تیاری کررہے تھے اور اسی دوران دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں پورا گھر تباہ ہوگیا،
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس حکام کی غفلت ہے، پورا دن گیس لوڈ شیڈنگ کے بعد رات گئے اچانک گیس آتی ہے۔ جس کے باعث ایسے افسوسناک حادثات پیش آتے ہیں۔