افغانستان کرکٹ بورڈ نے رواں برس کے لیے سری لنکا اور ائر لینڈ کے دوروں کا شیڈول جاری کر دیا۔ افغان کرکٹ ٹیم رواں برس فروری اور مارچ میں سری لنکا کا دورہ اور ائر لینڈ کی میزبانی کرے گی۔
شیڈول کے مطابق افغانی ٹیم فروری کے آغاز سے سری لنکا کا دورہ کرے گی، اپنے دورے کے دوران ایک ٹیسٹ میچ، 3 ایک روزہ جبکہ 3 ٹی20 میچز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دورے کا آغاز 2 فروری سے کولمبو میں ہو گا۔
Lock the Dates! 📆
ACB confirmed an all-format tour to Sri Lanka and a home series against Ireland! 🚨
1️⃣ X Test, 3️⃣ X ODIs & 3️⃣ X T20Is vs @OfficialSLC
and
1️⃣ X Test, 3️⃣ X ODIs & 3️⃣ X T20Is vs @cricketireland🤩#SLvAFg | #AFGvIRE @EtisalatAf More 👉: https://t.co/N3IDKSLkjm pic.twitter.com/LhDyroaI5I
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) January 8, 2024
رواں برس فروری کے اختتام پر آئرلینڈ کی ٹیم افغانستان کا دورہ کرے گی جس کی میزبانی افغانستان کرکٹ بورڈ متحدہ عرب امارات میں کرے گا، دورے کے دوران دونوں ٹیمیں ایک ٹیسٹ، 3 ایک روزہ جبکہ 3 ٹی 20 میچز کھیلیں گی۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی رواں برس فروری مارچ میں شیڈول ہے۔ قومی ڈیوٹی پر ہونے کے باعث افغان کھلاڑی پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
افغانستان اسٹار آل راؤنڈر راشد خان کو لاہور قلندر جبکہ نور احمد اور نوین الحق کو پشاور زلمی نے پک کیا تھا۔