سپریم کورٹ: جسٹس مظاہر علی نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

منگل 9 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف فوری حکم امتناع دینے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے شکایت کنندگان کو مقدمے میں فریق بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کے خلاف آئینی درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی خصوصی بینچ کا حصہ ہیں۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ آرٹیکل 209 ججز کے تحفظ کے لیے ہے، عدالت آرٹیکل 209 اور سپریم جوڈیشل کونسل کے انکوائری رولز 2005 دیکھے، رولز کے تحت جج کے خلاف شکایت گزار کا کردار بہت محدود ہے، ججز کے خلاف کارروائی کے لیے صدارتی ریفرنس یا کونسل خود کارروائی شروع کرتی ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ بار کونسلز کیا جج کے خلاف شکایت کر سکتی ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ کیس میں بار کونسلز نے درخواستیں دی تھیں، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا تھا کہ ججز کے خلاف شکایات بار کونسلز کر سکتی ہیں۔ وکیل نے کہا کہ جسٹس مظاہر کیس آگے بڑھانے کے فیصلے والے دن کونسل نے 21 درخواستیں خارج کیں، 19 میں سے کسی شکایت گزار کو نہیں سنا گیا۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ معاملہ اب سپریم کورٹ کے سامنے ہے، عدالت سمجھتی ہے شکایت گزاروں کو نوٹس ہونے چاہئیں، ورنہ کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔ جسٹس مندوخیل نے کہا کہ جب آپ کا مؤقف ہے کہ شکایتیں بدنیتی پر مبنی ہیں تو شکایت گزاروں کو کیسے نا سنیں؟ وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ عدالت نے اپنے ادارے کا تحفظ کرنا ہے، اگر ان شکایت گزاروں کو فریق بنایا تو تمام خارج شکایتوں پر 184/3 کی درخواستیں آئیں گی۔

جسٹس مسرت ہلالی نے سوال کیا کہ کیا ججز کے خلاف نامعلوم درخواستیں بھی سنی جاتی ہیں؟ وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ ججز کے خلاف نامعلوم درخواستیں نہیں سنی جاتیں، جسٹس مظاہر کے خلاف بھی کسی نامعلوم کی شکایت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے 30 نومبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کے جاری کردہ 2 شوکاز نوٹسز سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ 15 دسمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل