پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس نہ ملا تو ہمارے پاس پلان بی موجود ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ کل بلے کے نشان کے حوالے سے فیصلہ سنا دے گی، امید ہے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔
Related Posts
انہوں نے کہاکہ اگر فیصلہ حق میں آیا تو 12 جنوری تک امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کر دیں گے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ ہمارا کسی پارٹی سے اتحاد نہیں ہے، ٹکٹوں کے حوالے سے خواتین کی تعداد زیادہ رکھی ہے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آج بلے کے انتخابی نشان سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
آج کی سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل اور الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں جبکہ فریقین کے وکلا کل دلائل دیں گے۔