آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا

بدھ 10 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے  ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ہوم ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ون ڈے ٹیم کی قیادت اسٹیو اسمتھ کریں گے جبکہ پیٹ کمنز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے ۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں فاسٹ بولر جائے رچرڈسن کو تقریباً 2 سال بعد ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ آسٹریلیا کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023جتوانے والے کپتان پیٹ کمنز کو آرام دے کر ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے مچل مارش، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کو بھی ون ڈے میچز سے بریک دی ہے اور ان کی جگہ فاسٹ بولر لانس مورس اور جائے رچرڈسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف سیلیکٹر جارج بیلی کا کہنا تھا کہ ‘چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے قلیل مدت رہ گئی ہے اس لیے ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے اسی غرض سے کچھ کھلاڑیوں کو آرام جبکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے تا کہ ٹورنامنٹ سے پہلے وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ہم آہنگ ہو سکیں اور ٹورنامنٹ سے پہلے ہماری ایک متوازن ٹیم تیار کی جاسکے’

ون ڈے سیریز کا آسٹریلیا کا اسکواڈ

اسٹیو اسمتھ ( کپتان)، سین ایبٹ، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، آرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، لانس مورس، جائے رچرڈسن، میٹ شارٹ، ایڈم زمپا۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کی درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز آئندہ ماہ کھیلی جائے گی۔ میچوں کا انعقاد سڈنی، میلبرن اور کینبرا میں کیا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز کا اسکواڈ

     ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سریز میں آسٹریلیا کے اسکواڈ میں پیٹ کمنز کو کپتان مقرر کیا ہے،  اسکاٹ بولینڈ، الیکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، نیتن لیان، مائیکل مارش، میتھیو رینشا، اسٹیو اسمتھ اور مائیکل اسٹیئر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ سیریز 2024 کا پہلا میچ میں 17  سے 21 جنوری کے درمیان ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp