15 منٹ میں ویب سائٹ پر بلے کا نشان اپڈیٹ نہ ہوا تو الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت ہوگی، علی ظفر

بدھ 10 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ آپ ویب سائٹ پر پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کو دوبارہ ڈالیں، اگر آئندہ 15 منٹ میں الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان ویب سائٹ پر نا ڈالا تو توہین عدالت ہوگی۔ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ فی الفور فیصلے پر عمل درآمد کریں۔

وکیل پی ٹی آئی علی ظفر نے کہا کہ ہم پشاور ہائیکورٹ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بحال کر دیا ہے، پشاور ہائیکورٹ نے قانون کے مطابق فیصلہ دینے کی روایت قائم رکھی ہے، اب پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمارا مخالف بن گیا ہے، الیکشن کمیشن نے غیر قانونی آرڈر سے بلے کا نشان چھینا تھا، آج اور کل پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے پوری بحث سنی، پوری قوم اس فیصلے کا انتظار کررہی تھی۔ کسی بھی پارٹی کو انتخابی نشان دینا اس کا آئینی حق ہے۔

وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کی پوری ٹیم اور تمام وکلا موجود تھے، آئندہ انتخابات کے لیے یہ اچھا اور جمہوری فیصلہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp