کرکٹ میچ کے دوران بھاگتے ہوئے بھارتی کھلاڑی جاں بحق: ویڈیو وائرل

بدھ 10 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارت کی ریاست نوئیڈا میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک کھلاڑی کے اچانک پچ پر گرنے کی ویڈیو وائرل ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی رن لینے کے لیے پچ کی دوسری سائڈ کی طرف بھاگا لیکن بیچ رستے میں اچانک سے گر پڑا ، کھلاڑی کو گرتا دیکھ کر وکٹ کیپر اس کی طرف بھاگا جبکہ دیگر کھلاڑی بھی اس کی مدد کو پہنچے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے کھلاڑی کی کا تعلق بھارتی شہر اتراکھنڈ سے ہے جبکہ پیشے کے اعتبار سے وہ انجینئر تھے۔

پولیس نے لاش کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا جس کے بعد ابتدائی رپورٹس میں ڈاکٹرز نے کو موت کی وجہ ہارٹ اٹیک کوقرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صارف اے ایچ صدیقی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ویکاس نیگی کو ساتھی کھلاڑیوں نے سی پی آر دینے کی بھی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp