لاپتا افراد کے حوالے سے پروپیگنڈا ناکام، ماہ رنگ بلوچ بیرون ملک پناہ لینا چاہتی ہے، جان اچکزئی

بدھ 10 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں صرف 820 لوگ لاپتا ہیں۔ مسنگ پرسنز کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مسنگ پرسنز کے حوالے سے پروپیگنڈا ناکام ہو چکا ہے، کچھ عناصر ریاست کے خلاف منظم مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ماہ رنگ کا جو کردار ہے وہ سب کو معلوم ہے، وہ کسی باہر کے ملک میں پناہ لینا چاہتی ہیں، ہو سکتا ہے ملالہ ٹو ثابت ہو۔

جان اچکزئی نے کہاکہ لاپتا افراد کا معاملہ صرف پاکستان میں نہیں، امریکا میں 5 لاکھ جبکہ برطانیہ میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ لاپتا ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ سوشل میڈیا پر لاپتا افراد سے متعلق واویلے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ لاپتا افراد کا سارا ڈیٹا ہمارے پاس آ گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب لاپتا افراد سے متعلق پروپیگنڈے کی دکانیں بند ہو جانی چاہییں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ تونسہ اور دیگر علاقوں میں لوگوں کی گرفتاری کے حوالے سے الزامات لگائے گئے۔

انہوں نے کہاکہ 1400 افراد ایسے لاپتا ہیں جن کے خاندانی مسائل ہیں یا ان کو تاوان کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

جان اچکزئی نے کہاکہ کالعدم تنظیمیں لوگوں کے نام لاپتا افراد کی فہرست میں لکھواتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp