ٹیسلا نے اپنی ماڈل 3 سیڈان کو نیا روپ دے دیا

بدھ 10 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایلون مسک کی کارساز کپمنی ٹیسلا نے بدھ کو شمالی امریکا میں اپنی ماڈل 3 کومپیکٹ سیڈان نئی وضع کے ساتھ پرانی ہی قیمتوں پر متعارف کرادیا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے لانگ رینج اور ریئر وہیل ڈرائیو ماڈل 3 کے نئے ورژن میں نئی ​​خصوصیات میں پیچھلی نشستوں پر سوار مسافروں کے لیے ڈسپلے کا آپشن بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں گاڑی میں کچھ تبدیلیوں کے بعد اب یہ ایک ہی مرتبہ چارج کیے جانے پر 341 میل تک جاسکتی ہے جبکہ اس سے پہلے یہ چارجنگ پر 333 میل سفر کرتی تھی۔

ٹیسلا نے اپنے وہیل ڈیزائنز بھی تبدیل کیے ہیں اور اب یہ 2 رنگوں ’اسٹیلتھ گرے‘ اور ’الٹرا ریڈ‘ میں دستیاب ہیں۔

ماڈل 3 ریئر وہیل ڈرائیو ویرینٹ کی قیمت 38 ہزار ڈالر جب کہ لانگ رینج ویرینٹ کی قیمت 45 ہزار 990 ڈالر ہے۔

ٹیسلا نے ماڈل 3 پرفارمنس ویرینٹ کو ہٹا دیا ہے جو کہ فیڈرل ٹیکس کریڈٹ سے پہلے 50 ہزار 990 ڈالر میں کمپیکٹ سیڈان کا سب سے مہنگا ورژن تھا۔

اپ گریڈ شدہ ماڈل 3، جسے “ہائی لینڈ” نامی پروجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا ہے، چین میں گزشتہ سال ستمبر میں زیادہ قیمت پر متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ ایک ماہ بعد یورپ میں فروخت ہوا۔

تجزیہ کاروں نے کمپنی کی جانب سے پیش کردہ رعایتوں، مراعات اور ڈیزائن کی تبدیلیوں کی وجہ گزشتہ 3 ماہ میں ٹیسلا گاڑیورں کی ریکارڈ فروخت قرار دی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی کمپنی ٹیسلا سے چین کی کمپنی بی وائی ڈی نے برقی گاڑیاں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہونے کا اعزاز چھین لیا تھا جس سے اسے چینی فرم کی جانب سے درپیش خطرے کی نشاندہی ہوتی ہے جو سستی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp