ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف میچ کھیلنے سے کیوں انکاری ہوگئے؟

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے  ذاتی وجوہات کی بنا پر افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔

 بھارت کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے ویرات کوہلی کی پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں عدم شرکت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اندور اور بنگلور میں ہونے والے سیریز کے بقیہ دو ٹی ٹونٹی میچوں میں شرکت کر سکیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا اور آج ان کی بیٹی وامیکا کوہلی کی تیسری سالگرہ ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے میچ میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

Virat Kohli and Anushka Sharma with their daughter Vamika during a holiday. (File Photo)
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی وامیکا کوہلی آج اپنی تیسری سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس موقع پر بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر بیٹی وامیکا کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج موہالی میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولپنڈی: خاتون کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت، 3 مرکزی ملزمان گرفتار

چیریٹی فنڈز جیب میں کیوں ڈالے؟ ابرار الحق کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پنجاب میں جنگلات کا تحفظ، پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال اور جدید سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا آغاز

پاکستان میں اسلام آباد لاہور موٹروے پر جدید موسمی الرٹ سسٹم نصب کرنے کی تیاری

3 سالہ بچے کی تلاش، مقامی افراد کی ڈیزل کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک