سپریم کورٹ: انتخابات میں تاخیر پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی، ظفر علی شاہ کی درخواست غیر مؤثر قرار دیدی گئی

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سپریم کورٹ میں عام انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے سید ظفر علی شاہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے سید ظفر علی شاہ کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت شروع ہوتے ہی سید علی ظفر شاہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ انتخابات نہیں چاہتے، 8 فروری کو انتخابات کی تاریخ کے بعد موجودہ درخواست تو غیر مؤثر ہوچکی ہے، اب تو انتخابات کی تاریخ آچکی ہے ہم کیسے آپکی درخواست سنیں، انتخابات سے متعلق تمام مقدمات ترجیجی بنیادوں پر سن رہے ہیں۔

وکیل ظفر علی شاہ نے کہا کہ میں انتخابات چاہتا ہوں مگر جو لوگ تاخیر کے ذمہ دار ہیں انکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، میں نے 22 مارچ 2023 کا انتخابات نہ کرانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا، پنجاب اور کے پی میں انتخابات نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ہمارے سامنے کسی کے خلاف کارروائی کی درخواست ہی نہیں تو کیسے حکم دے دیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی استفسار کیا کہ آپ کی درخواست وقت پر مقرر نہ ہونے کا ذمہ دار ادارہ ہوسکتا ہے میں نہیں ہوں۔

واضح رہے جنوری 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیاں تحلیل کر دی گئی تھیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ 90 روز میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ سپریم کورٹ نے پہلے 30 اپریل اس کے بعد 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دی تھی۔

لیکن سپریم کورٹ کیجانب سے دی گئی تاریخ پر انتخابات نہیں ہوئے، جس پر سید ظفر علی شاہ نے درخواست دائر کی کہ اس تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ آج سپریم کورٹ نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا چونکہ اعلان ہو چکا ہے اس لیے درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟