رونالڈو نے ویرات کوہلی کو پہچاننے سے انکار کر دیا، ویڈیو وائرل

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف یوٹیوبر اسپیڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں برازیل کے لیجنڈ فٹبالر رونالڈو سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہچاننے سے انکار کردیا۔

گوگل کی سرچ انجن میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سرفہرست ہیں جبکہ کرکٹ کی دنیا میں سوشل میڈیا پر انکے فالوورز کی تعداد سب سے سے زیادہ ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپیڈ برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈو سے ویرات کوہلی سے متعلق سوال کرتے دیکھائی دے رہے ہیں کہ کیا آپ ویرات کوہلی کو جانتے ہیں؟ جس پر فٹبالر نے جواب دیا کہ ’’کون، نہیں جانتا‘‘۔

اسپیڈ نے دوبارہ سوال دوہرایا اور کہا کہ کوہلی ایک کھلاڑی ہیں آپ اُنہیں نہیں جانتے؟ جس رونالڈو نے جواب دیا کہ وہ یہاں زیادہ مقبول نہیں!۔

یوٹیوبر کے تصویر دیکھانے پر رونالڈو نے کوہلی کو پہچانے اور کہا کہ وہ بابراعظم کی طرح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp