گزشتہ ماہ کورونا وبا کے باعث 10 ہزار اموات ہوئیں، عالمی ادارہ صحت

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کورونا وبا کے باعث 10 ہزار اموات واقع ہوئی ہیں۔

جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریسیس کا کہنا تھا کہ دسمبر کی تعطیلات کے اجتماعات کے دوران کورونا وبا میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دنیا بھر میں خصوصاً یورپ اور براعظم امریکا کے تقریباً 50 ملکوں میں کورونا وبا سے متاثرہ مریضوں کے اسپتالوں میں داخل ہونے کی شرح 42 فی صد رہی۔

ڈاکٹر گیبریسیس نے کہا کہ اگرچہ ایک ماہ میں 10 ہزار اموات اس وقت سے کم ہیں جب کورونا وبا اپنے عروج پر تھی تاہم اموات کی یہ تعداد ناقابل قبول ہے کیونکہ ان اموات کو روکا جاسکتا تھا۔ انہوں نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے کیسز امریکا اور یورپ کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی بڑھ رہے ہیں اور یہ رپورٹ نہیں کیے جا رہے۔

ٹیڈروس گیبریسیس نے دنیا بھر کے ممالک کی حکومتوں سے کورونا وبا کی نگرانی جاری رکھنے اور لوگوں کو علاج اور ویکسین کی مسلسل فراہمی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دنیا میں اس وقت کورونا وائرس کی سب سے زیادہ پھیلنے والی قسم ’جے این ون‘ ہے جو اومی کرون کی ہی ایک قسم ہے جس کے خلاف موجودہ ویکسین کچھ نہ کچھ تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او میں تکنیکی شعبہ برائے کووڈ 19 کی سربراہ ماریا وان کرخوف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ صرف کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں بلکہ فلو، رائنو وائرس اور نمونیا کے باعث بھی ہوا، انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ شمالی نصف کرہ میں سردیوں کے مہینوں تک جاری رہیں گے جبکہ جنوبی نصف کرہ میں جہاں اب موسم گرما ہے وہاں بھی اس کورونا وبا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

اگرچہ سردیوں میں کھانسی، نزلہ و زکام، بخار اور تھکاوٹ کوئی نئی بات نہیں لیکن ماریا کرخوف کہتی ہیں کہ اس سال مختلف قسم کے جراثیم کا پھیلاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او کے حکام نے لوگوں سے ویکسین لگوانے، ماسک پہننے اور عمارتوں کے اندر جگہوں کو ہوا دار بنانے جیسی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈبلیو ایچ او میں ایمرجنسیز کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ ویکسین لوگوں کو انفیکشن ہونے سے نہیں روک سکتی لیکن یہ یقینی طور پر لوگوں کے اسپتال میں داخل ہونے یا موت کے امکانات کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟