کیا ’12ویں فیل‘ آئی آئی ٹی ٹاپر سے بہتر ہے؟

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ودھو ونود چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی بالی ووڈ فلم ’12ویں فیل‘ کو اس وقت دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے، اس فلم کی کہانی حقیقی زندگی پر مبنی ہے جس میں یو پی ایس سی داخلہ امتحان کی کوشش کرنے والے لاکھوں طلبا کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

ودھو ونود چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں بالی ووڈ اداکار وکرانت میسے نے منوج کمار شرما کا کردار نبھایا ہے۔ منوج کمار شرما کی کہانی ہے جو چمبل کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ منوج کمار کو اپنی اعلیٰ تعلیم کے دوران کئی مسائل کا سامنا رہا اور وہ بارھویں کے امتحان میں ہندی کے علاوہ تمام مضامین میں فیل ہوگئے۔

اس فلم کی کہانی بھی اسی کردار کے گرد گھومتی ہے جو غربت کے باوجود اپنی محنت اور لگن سے آئی پی ایس افسر بنتا ہے۔

حقیقی زندگی سے متاثر اس فلم نے نہ صرف ہندوستانیوں کو بلکہ عالمی سطح پر بھی شائقین کو متاثر کیا ہے اس فلم کو خاصا پسند کیا جا رہا ہے ۔شائقین کا کہنا ہے کہ 12ویں فیل صرف ایک فلم نہیں ہے، اس میں جذبات ہیں یہ فلم آپ کو حوصلہ دیتی ہے، متاثر کرتی ہے، آپ کو رلا دیتی ہے اور آخر میں خوشی کی خالص مسکراہٹ لاتی ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ ہم اس طرح کی مزید اچھی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

دوستی سے متاثر کرداروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ایک دوست آپ کی پوری زندگی تبدیل کر سکتا ہے۔

آکاش اچاریہ لکھتے ہیں کہ کیا آپ کو واقعی ایسا لگتا ہے کہ 12ویں فیل آئی آئی ٹی ٹاپر سے بہتر ہے؟

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس فلم کو دیکھنے کے بعد میں نوجوانوں کو تجویز دوں گا کہ وہ یہ فلم ضرور دیکھیں ۔اس فلم میں دکھاوا یا بے ہودگی نہیں ہے بلکہ اس میں خاص پیغام ہے اور یہ فلم ضرور دیکھنی چاہیے۔

فلم کی تعریف کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ فلم کے ہر ڈائیلاگ کو جذباتی انداز میں شاندار طریقے سے ادا کیا گیا ہےاور اس کی ہدایتکاری بھی کمال کی ہے۔

ودھو ونود چوپڑا اس سے قبل باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی تھری ایڈیٹس، منا بھائی ایم بی بی ایس اور پی کے جیسی فلمیں بناچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp