اسلام آباد: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہونے والا چینی شہری چل بسا

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 14 میں چند روز قبل ڈکیتی کی مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں اہلیہ کے ہمراہ زخمی ہونے ولا چینی شہری اسپتال میں چل بسا۔

پولیس کے مطابق 6 جنوری کو 4  مسلح ڈاکو علی الصبح ہارون نامی چینی شہری کے گھر میں داخل ہوئے اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ہارون پر فائرنگ کردی اور گولی ان کے پیٹ میں لگی جبکہ فائرنگ سے ان کی اہلیہ عظمیٰ بھی زخمی ہوئیں۔ دونوں کو علاج کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

زندگی و موت کی کشمش میں مبتلا 30 سالہ ہارون جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔ مقتول کی اہلیہ پاکستانی ہیں جن کی حالت اب بہتر ہے۔ ہارون انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تھا۔

پولیس نے مقتول کے پوسٹ مارٹم کے بعد میت اہلیہ کے حوالے کر دی۔ ہارون کا سسرال خیابانِ سر سید میں مقیم ہے جہاں اسے سپردِ خاک کر دیا گیا۔

تھانہ گولڑہ کے انسپکٹر حاجی منیر کا کہنا ہے کہ ایف آئی آرکو  اپ ڈیٹ کر کے دفعہ 302 اور 394 کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp